سابق وزیراعظم نواز شریف مکہ مکرمہ پہنچ گئے

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔مریم نواز، کیپٹن صفدر اور دیگر اہل خانہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔شریف فیملی کے اراکین عمرے کی ادائیگی کے بعد جمعہ کو مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔