ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تعطیلات 29 رمضان 20 اپریل سے 3 شوّال تک ہوں گی . متحدہ عرب امارات میں ممکنہ طور پر عید 21 اپریل بروز جمعے کو ہوگی .
مملکت میں عید الفطر 29 رمضان سے 3 شوّال تک ہوں گی .
اگر 29 رمضان کو چاند نظر آجاتا ہے تو عید الفطر کی تعطیلات 20 اپریل سے 23 اپریل تک ہوں گی تاہم چاند نظر نہ آنے کی صورت میں تعطیلات پانچ روز یعنی 29 اور 30 رمضان اور یکم سے 3 شوّال تک ہوں گی .
قبل ازیں سعودی عرب نے بھی 21 سے 24 اپریل تک عید الفطر کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا . پاکستان میں عید الفطر کی 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو 21 اپریل سے 25 اپریل تک ہوں گی .
عید الفطر مسلم امہ میں مذہبی جوش و خروش سے منائی جاتی ہے جس کا آغاز نماز عید سے ہوتا ہے . ہر ملک میں اپنی ثقافت اور تہذیب کے مطابق روایتی پکوان بنائے جاتے ہیں اور رشتہ داروں سے عید ملنے جاتے ہیں .
عید کی سب سے خاص بات بڑوں کی جانب سے بچوں کو عیدی دینا ہے . عید کی تیاریوں کا آغاز رمضان سے قبل ہی شروع کردیا جاتا ہے . ڈھیروں شاپنگ ہوتی ہیں . نئے کپڑے بنائے جاتے ہیں .