نوازشریف نے مسجد نبویۖ میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب گزاری

مدینہ منورہ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے مسجد نبوی ۖ میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب گزاری۔گزشتہ روز نوازشریف وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اراکین کے ہمراہ قیام الیل کیلئے مسجد نبویۖ پہنچے تھے جہاں انہوں نے رمضان المبارک کی 27 ویں شب گزاری۔سابق وزیراعظم نے مسجد نبویۖ میں ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔