گلوکارہ ماہا علی کاظمی نے گلوکار علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا
لاہور(قدرت روزنامہ) گلوکارہ ماہا علی کاظمی نے نوری بینڈ کے معروف گلوکار علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا۔ماہا علی کاظمی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے علی نور پر الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار نے ان کو کوک اسٹوڈیو میں آڈیشن کے دوران ہراساں کیا۔
گلوکارہ نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ جب وہ کوک اسٹوڈیو کے آڈیشن کیلئے گئیں تو علی نور نے ان سے نازیبا سوالات کئے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی جبکہ انہیں آڈیشن کیلئے گانے بھی نہیں دیا اور یہ احساس دلانے کی کوشش کی کہ وہ بہتر گلوکارہ نہیں ہیں۔
View this post on Instagram
ماہا علی کاظمی نے علی نور پر انہیں زبردستی نشہ کروانے کی کوشش کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے ویڈیو پیغام میں ماہا کا کہنا تھا کہ وہ چاہے مشہور گلوکارہ نہیں مگر ایسی خاتون بھی نہیں جو مشہور ہونے کیلئے کسی کی گندی آفر قبول کرلیں۔
ماہا علی کاظمی نے علی نور کو انتہائی گندی سوچ کا مالک اور خواتین کو ہراسانی کا نشانہ بنانے والا شخص قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک صحافی عائشہ بنت راشد نے بھی علی نور پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کئے تھے تاہم بعد میں علی نور نے خاتون صحافی سے معافی مانگ لی تھی۔