آج ملک کی تاریخ کا سنہرا دن ہے، شازیہ مری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ آج ملک کی تاریخ کا سنہرا دن ہے . ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آج کے دن صدر کو حاصل اختیارات پارلیمان کو واپس کیے تھے .


انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے سابق صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کو مضبوط کیا، آج کے دن خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کو شناخت ملی . شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے صوبوں کو خودمختاری دے کر وفاق کو مضبوط کیا، اٹھارہویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان میثاق ہے .
وفاقی وزیر نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ثمرات کی وجہ سے پارلیمنٹ تیسری بار اپنی مدت پوری کر رہی ہے، پارلیمنٹ بااختیار ہو گی تو باہر سے مداخلت ختم ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں