یمن، امداد کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 85 افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی

صنعا(قدرت روزنامہ) یمن کے دارالحکومت صنعا ء میں امداد تقسیم کرنے کے موقع پر بھگڈر میں 85 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صنعاء کے ایک اسکول میں عیدالفطر کی آمد سے قبل مستحقین میں امداد تقسیم کی جارہی تھی کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ افسوسناک حادثے میں سیکڑوں افراد کچل کر زخمی بھی ہوئے۔

یمن کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں تین سو 22 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔