مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) مسجد الحرام میں ختم القرآن کے موقع پر 25 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی . سعودی خبرایجنسی کے مطابق حرمین شریفین امور کے نگراں ادارے کے صدر شیخ عبدالرحمن السدیس نے تراویح پڑھائی اور قرآن پاک مکمل کیا .
اس موقع پر 25 لاکھ سے زائد افراد موجود تھے . ختم القرآن کے موقع پرمسجدا الحرام کے اطراف اور اس طرف آنے والی تمام سڑکیں کچھا کھچ بھری ہوئی تھیں . لاکھوں مسلمانوں نے اللہ تعالیٰ کے حضو عالم اسلام اور مسلمانوں کی خوشحالی ، امن اور سلامتی کے لیے رقت آمیز دعائیں کیں . ختم القرآن کے لیے سیکورٹی اور لاکھوں افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جس میں سیکڑوں رضا کاروں اور سیکورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا .
. .