طائف ریاض ہائی وے پر موسلادھار طوفانی بارش کے باعث متعدد ٹریفک حادثے

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلادھار طوفانی بارش کے باعث طائف، ریاض ہائی وے پر متعدد ٹریفک حادثات ہوئے جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے ۔سعودی میڈیا کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاہے کہ مختلف شہروں میں موسلادھار طوفانی بارش کے باعث طائف، ریاض ہائی وے پر متعدد ٹریفک حادثات پیش آئے ،نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے زخمیوں میں سے 9 کو داخل کرنا پڑا جبکہ تین کو انتہائی نگداشت کے شعبے میں منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حادثات کے باعث المویہ جنرل ہسپتال کے علاوہ طائف کے دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔