نوازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

جدہ(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات جدہ میں ہوئی۔ ملاقات میں (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دیگر اہم عالمی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
نواز شریف اور مریم نواز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں موجود ہیں۔