عید نے مایوس نہیں کیا: پریتی زنٹا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کو بھی عید کی خوشیوں اور رنگوں نے خوش کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان کی بہن ارپیتا سنگھ کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سلمان خان بھی شریک ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق اس پارٹی میں سلمان خان کے بھائی سہیل خان، اداکارہ پریتی زنٹا، سوناکشی سنہا اور دیگر مشہور شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر اداکاروں نے بہت ہی اچھا وقت ساتھ گزارا اور سلمان خان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)


پریتی زنٹا نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عید ملن پارٹی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عید نے مایوس نہیں کیا‘۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی عید پارٹی کی تصاویر اور ویڈیوز کو مداح ان کے اکاؤنٹ پر بہت پسند کر رہے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)