حکومت کی مردم شماری پرایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے مردم شماری پر ایم کیوایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف پر مشتمل ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے حکومتی وفد سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے حکومتی ارکان خواجہ آصف ، خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال کو حالیہ مردم شماری پرتفصیل سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
وفد کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کو معمول سے کم دکھایا گیا ہے۔ حکومتی وفد نے ایم کیوایم پاکستان کو تحفظات ختم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔