بلوچستان کے شمال مشرقی اور ساحلی علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہوائیں
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شمال مشرقی اور ساحلی علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہواؤں سے موسم اچانک تبدیل ہوگیا۔پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں طاقتور مغربی سسٹم سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور طاقتور مغربی سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کل سے بلوچستان میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔چمن، پشین، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، سبی، قلات، ژوب، خضدار، مکران، پنجگور، تربت، گوادر، لسبیلہ اور ہرنائی میں بارش ہوسکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، دکی اور لورالائی میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں۔پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔