بھارتی وزیرِ اعظم مودی سے ملاقات کی درخواست نہیں کی: بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی درخواست نہیں کی۔یہ بات وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کے دوران کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کروں گا، 4 مئی کو بھارت جا کر 5 مئی کو واپسی ہو گی۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میری اور خواہش تھی لیکن ابھی حالات ایسے نہیں ہیں۔
’جیو نیوز‘ نے وزیرِ خارجہ سے سوال کیا کہ آپ بائے ایئر جائیں گے یا واہگہ کے ذریعے؟بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ میں بھارت بائی ایئر جاؤں گا۔