شاہ رخ کے ساتھ رومانوی سین کرتے ہوئے ڈرگئی تھی، ماہرہ خان
کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ رومانوی سین کرواتے ہوئے ڈر لگتا تھا۔بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس ‘ میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ شاہ رخ کے ساتھ رومانوی سین فلم بند کرواتے ہوئے خدشہ تھا کہ حدود پار نہ ہوجائیں۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’ رئیس ‘ کی شوٹنگ کے دوران واضح کردیا تھا کہ وہ ایک حد سے بڑھ رومانوی سین فلم بند نہیں کروائیں گی۔ اس اعلان پر شاہ رخ خان نے ان کا مذاق اڑایا اور پوچھا کہ کیا وہ واقعی رومینٹک سین نہیں کریں گی۔ بالی ووڈ کی فلم ’ رئیس ‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔