بابر اور رضوان نے دکھایا کہ کیوں وہ دنیا کے بہترین بیٹرز ہیں، شاہد آفریدی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کی جیت کا تجزیہ کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’فخر کی سُپر اننگز نے جیت کی بنیاد رکھی اور امام الحق نے بھی اچھا ساتھ دیا جبکہ بابر اعظم اور رضوان نے دکھایا کہ کیوں وہ دنیا کے بہترین بیٹرز ہیں۔‘
شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی خوب تعریف کی۔


انہوں نے لکھا کہ نسیم شاہ کی کارکردگی بہت اچھی تھی، اس نے بالکل اسی طرح بولنگ کی جس طرح ایسی پچز پر فاسٹ بولرز کو کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 289 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کرلیا تھا۔
پاکستان ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی ہے جبکہ دوسرا میچ کل راولپنڈی میں ہی شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی تھی۔