عمران خان خود مذاکرات نہیں چاہتے، آغا حسن بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاست سے دور ہیں وہ خود مذاکرات نہیں چاہتے، عمران خان سیاسی لیڈر تو کجا سیاسی طالب علم کہلوانے کے بھی لائق نہیں۔کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کےساتھ ہیں، مولانا حکومت کا حصہ ہیں، انہوں نے بطور سیاسی جماعت کے سربراہ مذاکرات کا حصہ بننے سے منع کیا۔
آغا حسن نے کہا کہ ملک میں آئینی بحران عدلیہ کے چند ججز کی وجہ سے ہے، فل کورٹ ہی تمام مسائل کا حل تھا، چار ججز کا فیصلہ نہ مان کر بحران پیدا کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہائیکورٹ میں کیس کے باوجود سوموٹو نے انتشار پیدا کیا، پارلیمان بالا دست ہوگی تو ادارے مضبوط ہوں گے، ججز کو خود سوچنا ہوگا پنجاب اور کےپی کے کیلئے الگ قانون کیوں ہیں، ایک صوبے میں الیکشن سے محرومیاں بڑھیں گی۔آغا حسن بلوچ نے کہا کہ مردم شماری پر بلوچستان کے تحفظات ہیں، میری تجویز پر مردم شماری کیلئے کوئٹہ میں مزید 15دن ملے ہیں۔