جب سے پی ٹی آئی کی حکومت ہٹائی، دہشتگردی میں اضافہ ہوا، فواد چودھری
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت ہٹائی گئی ہے تب سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آج ایک دن میں 6 جوان وطن پر قربان ہو گئے، دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ سے سکیورٹی فورسز کے وہ جوان جو پہلی صف میں ہیں ان کا سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔
آج ایک دن چھ جوان وطن پر قربان ہو گئے، جب سے تحریک انصاف کی حکومت ہٹائ گئ ہے دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے جوان جو فرنٹ Row میں ہیں ان کا سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے، ہمیں اس صورتحال میں کوئ حکمت عملی نظر نہیں آرہی فوکس عمران خان اور…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 4, 2023
فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں اس صورتحال میں کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی، حکومت کی توجہ عمران خان اور تحریک انصاف سے ہٹ کر اصل مسائل کی طرف آنی چاہئے۔