نامور اداکار توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین مقرر


لاہور(قدرت روزنامہ) نامور اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین بنا دیا گیا جبکہ واسع چوہدری پنجاب فلم سنسر بورڈ کے وائس چیئرمین ہوں گے۔سیکریٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز نے باقاعدہ نوٹیفِکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ پنجاب فلم سنسر بورڈ کے عہدیداروں کی میعاد 2سال ہوگی۔
پنجاب فلم سنسر بورڈ میں سات ارکان کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ ممبران میں ڈاکڑ یونس بٹ، میاں امجد فرزند، کنول نعمان، مقصود احمد بٹ، جگن کاظم، خالدہ یوسف اور انجم رشید بھی ممبران میں شامل ہیں۔