منی سکرٹ میں ویڈیو: مداحوں نے آمنہ الیاس کو آڑے ہاتھوں لے لیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس مختصر لباس میں ویڈیو شیئر کر کے تنقید کی زد میں آ گئیں۔آمنہ الیاس فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اکثر اوقات ہی اپنی نت نئی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔
لاس اینجلس میں چھٹیاں گزارنے کی غرض سے موجود آمنہ الیاس نے اب سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں منی سکرٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔آمنہ الیاس کی جانب سے منی سکرٹ میں ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداح شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)


آمنہ الیاس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
ایک انسٹا گرام صارف نے اداکارہ کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ مسلمان لڑکیاں اس قسم کے لباس میں اچھی نہیں لگتیں جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے پاس پورے کپڑے خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں تو میں آپ کو کپڑے خرید کر دے دیتا ہوں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر اپنے پہناوے کے سبب صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنی ہوں، اس سے قبل بھی آمنہ الیاس ورزشی کپڑوں میں اپنی تصویریں اور ویڈیوز اپلوڈ کر چکی ہیں۔