زکریا ایکسپریس خوفناک حادثے کا شکار
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)روہڑی کےقریب زکریاایکسپریس کی 2 بوگیاں ٹریک سے اُتر گئیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق رفتار کم ہونے کے باعث بوگیاں اُلٹنے سے محفوظ رہیں تاہم ریل میں بیٹھے مسافرخوفزدہ ہو گئے۔ریلوے ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثےکے باعث ریلوے اپ ٹریک بند کردیا گیا تھاجسے 4 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد ٹرینوں کو منزل کی جانب روانہ کردیاگیا