اےاین ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار


کراچی(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5ملزمان گرفتار کرلیے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، راولپنڈی کےرہائشی ملزم سے65 ہیروئن بھرےکیپسولزبرآمد جبکہ خاتون کےپیٹ سے59 آئس بھرے،10ہیروئن بھرےکیپسولزبرآمد ہوئے ۔
اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ مُلزمان نے پروازنمبرجی ایف 789سےبحرین جاناتھا ، دونوں ملزمان اورخاتون سمیت تیسراملزم وسہولت کاربھی گرفتارکرلیا گیا۔
ترجمان اےاین ایف کے مطابق پشاور کنال روڈ کے قریب کارروائی میں ملزم سے 1200نشہ آورگولیاں برآمد کرلی گئیں ، ایک اور کارروائی میں ملتان رحیم والا چوک کے قریب ملزم سے 900گرام ہیروئین،300گرام افیون اورپستول برآمد کرلی گئی ۔اے این ایف کے مطابق ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔