عمران خان کی 121 مقدمات یکجا اور سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے درخواستیں دائر


لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں 2 متفرق درخواستیں دائر کر دیں . دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، ان کو شدید سکیورٹی خدشات لا حق ہیں، عمران خان کے خلاف ملک بھر میں بے بنیاد اور سیاسی نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں .


درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کے خلاف درج 121 مقدمات کو یکجا کرنے، مقدمات میں ویڈیو لنک یا آڈیو لنک کے ذریعے پیشی، بیان ریکارڈ کرانے اور عمران خان کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے .

. .

متعلقہ خبریں