پاکستان اور آئی ایم ایف میں قرض پروگرام میں تاخیر، بجٹ سازی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام تاحال تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کے17 مئی تک اجلاس میں پاکستان کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونے پر عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ بھی نہیں ہو گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے نہ ہونے پر بجٹ سازی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔آئی ایم ایف دوست ملکوں کی فنڈنگ کی یقین دہانی پر بھی مطمئن نہ ہوا۔
پاکستان نے مزید ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کا پروگرام دیا، وہ بھی ناکافی قرار دیا گیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے نویں جائزہ کے لیے بیشتر شرائط پوری کیں، پاکستان نے نویں جائزے پر اسٹاف لیول معاہدے کی خاطر 170 ارب روپے ٹیکس منی بجٹ کے ذریعے لگائے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا جو تاخیر کا شکار ہے۔