سوچ سمجھ کر مشاورت سے فیصلہ کیا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنا ہے، مونس الہٰی
لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی نے کہا ہے کہ سوچ سمجھ کر مشاورت سے فیصلہ کیا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنا ہے اور کھڑے رہیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الہٰی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو کے ساتھ جاری کیے گئے بیان میں مونس الہٰی نے لکھا ہے کہ کل رات سے ہمارے سپورٹرز اور ورکرز کو پولیس نے حراست میں لینا شروع کیا ہوا ہے۔
کل رات سے گجرات میں ہمارے سپورٹرز اور ورکرز کو پنجاب پولیس نے حراست میں لینا شروع کیا ہوا ہے۔ کوئی کیس نہیں،کوئی وارنٹ نہیں ، کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو رہی ہے اور جو پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے وہ صرف اس لیے کہ PM @ImranKhanPTI کا ساتھ چھوڑ دیں۔ ہم نے اور ہمارے ساتھیوں نے سوچ سمجھ کر اور آپسی… pic.twitter.com/b28qqm5GjF
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) May 8, 2023
مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ کوئی کیس اور وارنٹ نہیں، پوچھ گچھ نہیں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں صرف اس لیے پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے۔