کراچی: عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج، پولیس وین کو آگ لگا دی گئی


کراچی (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی کی شارع فیصل پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے آگئے۔پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی، مظاہرین نے قیدیوں کو لے جانے والی وین کو بھی نقصان پہنچایا۔ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ اس دوران پولیس نے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ مظاہرین نے پولیس موبائل پر پتھراؤ کیا جبکہ اسٹریٹ لائٹ کے کھمبوں کو توڑ دیا گیا ہے۔
شارع فیصل پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا جبکہ اس دوران سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک بھی معطل ہوگئی۔
مشتعل مظاہرن کے پتھراؤ کے بعد پولیس پیچھے ہٹ گئی۔ شارع فیصل پر پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی، مظاہرین نے قیدیوں کو لے جانے والی وین کو بھی نقصان پہنچایا۔شارع فیصل سے پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔