یہ خوشی کا لمحہ نہیں بلکہ لمحۂ فکریہ ہے، عمران کی گرفتاری پر ریحام کا تبصرہ
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خوشی کا لمحہ نہیں بلکہ لمحۂ فکریہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں ریحام خان نے لکھا کہ 2018ء میں جشن منانے والے آج ماتم کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ریحام خان نے سابق شوہر عمران خان کی گرفتاری کے بعد ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں فیملی کی ایک خاص تقریب میں مصروف ہوں۔انہوں نے لکھا تھا کہ میں تبصرے کے لیے دستیاب نہیں ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بائیو میٹرک کروانے کے لیے جیسے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں انہیں رینجرز نے حراست میں لے لیا تھا۔