ایملی اِن پیرس اسٹار کی شادی کی قیمتی انگوٹھی ہوٹل سے چوری


لاس اینجلس (قدرت روزنامہ) ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ للی کولنز کی شادی کی قیمتی انگوٹھی چوری ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایملی ان پیرس اسٹار للی کولنز کی شادی اور منگنی کی انگوٹھی لاس اینجلس کے ایک لگژری ہوٹل سے چوری ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس انگوٹھی میں تین قیراط کا ہیرا جڑا ہے جس کی مالیت 65 ہزار ڈالر سے بنائی جارہی ہے۔

اداکارہ لگژری ہوٹل کے سپا میں تھیں جہاں سے واپسی پر انہیں معلوم ہوا کہ ان کے کمرے میں رکھی انگوٹھیاں اور دیگر قیمتی سامان غائب ہے۔

لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ ہوٹل اور اداکارہ کے کمرے کے اردگرد موجود سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر جگہوں کی چھان بین کر کے چوری کی تحقیقات کر رہا ہے۔