بیماری محسوس ہونے کی صورت میں دوا لینے سے قبل کچھ وقت آرام کرنا چاہیئے، تحقیق

(قدرت روزنامہ)انسان ہے تو بیمار بھی ہوگا بلکہ یوں کہیں کہ جاندار ہے تو بیماری لاحق ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے . لیکن ہر شخص بیمار نہیں ہوتا ہے بلکہ زیادہ تر وہ لوگ بیمار ہوتے ہیں جن کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے یا پھر وہ انسان اپنے کھانے پینے میں بے احتیاطی کرتا ہو .

ماہرین کی تجویز ہے کہ بیماری محسوس ہونے کی صورت میں دوا لینے سے قبل کچھ وقت آرام کرنا چاہیئے . ایسے افراد کمزوری کا شکار بھی ہوتے ہیں اور کسی بھی قسم کی موسمی تبدیلی کے باعث بیمار پڑ جاتے ہیں اور پھر انہیں ڈاکٹر کے بتائے گئے نسخےکے مطابق دوائیاں لینی پڑتی ہیں . لیکن اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بیماری محسوس ہونے کی صورت میں آپ کو دوا لینے کے بجائے بستر پر لیٹ کر آرام کرنا چاہیئے . اس حوالے سے ایک تحقیق بھی کی گئی ہے جس کا تجربہ 10، 10 افراد کے 2 گروہوں پر کیا گیا تھا . ایک گروہ کے افراد کو نصف رات تک جاگنے کو کہا گیا جبکہ دوسرے گروہ کے افراد نے معمول کے مطابق اپنی نیند پوری کی . ماہرین نے دیکھا کہ وہ افراد جنہوں نے اپنے نیند پوری کی ان کے ٹی سیلز نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں ان میں بیماری سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے . اس کے برعکس وہ افراد جن کی نیند پوری نہیں ہوئی ان کے ٹی سیلز اتنے فعال نہیں تھے کہ بیماری کے جراثیم کا مقابلہ کرسکیں نتیجتاً ان کی بیماری میں شدت پیدا ہونے کا امکان بڑھ گیا . . .

متعلقہ خبریں