میانوالی میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی دیوار گر گئی،4 بچے جاں بحق

میانوالی (قدرت روزنامہ) میانوالی میں طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش کے باعث مکان کی دیوار گر گئی جس کے باعث 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقے نمل چکڑالہ میں بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع گیا جس کی وجہ سے مکان کی دیوار ابچوں پر آ گری ، دیوار کے ملبے تلےدب کر 4 بچے جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونیوالے بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔