منال خان اور احسن محسن اکرام نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کی اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز کی مشہور جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ اُنہوں نے ایک ساتھ پہلا عمرہ کر لیا ہے۔

منال خان اور ان کے شوہر نے تصویر کے کیپشن میں خدا کر شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللہ ہم نے ایک ساتھ عمرہ مکمل کرلیا۔‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے منال اور احسن کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل منال خان کی بہن اور بہنوئی ایمن خان اور منیب بٹ نے بھی عمرے کرنے کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔