سوات سے سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
سوات(قدرت روزنامہ)سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے )ڈاکٹر حیدر علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی جانب سے پارٹی کو خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری ، فیاض الحسن چوہان سمیت متعدد سابق ارکان اسمبلی پی ٹی آئی یا سیاست چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
سوات سے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا،ڈاکٹر حیدر علی کل پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے ۔