دنانیر اپنے ساتھی کی تلاش میں ریلوےسٹیشن پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی انٹرنیٹ سینسیشن اور ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ دنا نیر نے سوشل میڈیا پر اپنے ہمسفر کی تلاش کرتے مزاح سے بھرپور دلچسپ ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنانیر مشہور ہونے سے قبل بھی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر اور وی لاگر تھیں، گلوکاری کا شوق رکھنے والی دنا نیر اب نت نئی حسِ مزاح سے بھرپور ریلز بھی شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔انہوں نے حال ہی میں ایک ریل شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ریلوے اسٹیشن پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
دنا نیر نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “وہ یہاں اپنے ساتھی (سول میٹ) کا انتظار کر رہی ہیں کہ وہ جادوئی طور پر یہاں سے مجھے مل جائے۔”
View this post on Instagram