اقوام متحدہ کا پاکستانی شہداء کیلئے اعزازات کا اعلان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کے امن مشن کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب ہوئی۔
اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران 8 پاکستانی شہید ہوئے۔
8 میں 29 مارچ 2022 کو کانگو میں ہیلی کاپٹر حادثے کے دوران شہید ہونے والے 6 شہداء بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے امن مشن کے دوران جانیں گنوانے والے پاکستان کے شہداء کے لیے اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے امن مشن کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل اسمبلی ہال میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں اعزازات تقسیم کیے گئے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے تقریب کی صدارت کی۔
اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران جان کی بازی ہارنے والے آٹھ پاکستانیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
ان شہداء میں 29 مارچ 2022 کو کانگو میں ہیلی کاپٹر حادثے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے چھ افراد بھی شامل ہیں۔
شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر فیضان علی، میجر محمد سعد نعمانی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل اور لانس حوالدار محمد جمیل خان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ حوالدار بابر صدیق اور نائیک رانا محمد طاہر اسلام وسطی افریقی جمہوریہ میں اقوام متحدہ کے کثیر جہتی مربوط استحکام مشن کے ساتھ ڈیوٹی کے دوران شہید ہوئے۔