پرویز الٰہی کی گرفتاری: ظہور الٰہی روڈ کو مکمل بند کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ظہور الٰہی روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، ظہور الہٰی روڈ بند ہونے کی وجہ سے رہائشیوں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ہی گھر جانے کے لئے شناختی کارڈ دکھا کر تصدیق کرانا پڑ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کے گھر تاحال آپریشن شروع نہیں کیا گیا، پولیس پرویز الہیٰ کے ملحقہ ہمسایہ گھروں کی تلاشی لے گی، پولیس کا کہنا ہے کہ ظہور الہٰی روڈ سے گزرنے والی ٹریفک کے لئے متبادل راستے موجود ہیں۔