ڈبلیو ڈبلیو ای کے مسلمان ریسلر نے عمرہ ادا کرلیا
ریاض(قدرت روزنامہ)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ریسلر سمیع زین نے عمرہ ادا کرلیا۔
بین الاقوامی ریسلر سمیع زین نے حرم میں اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔ انہوں نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ پیشہ ور ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ رہنے سے ان مقامات پربھی جاتےہیں جن کاخواب میں بھی نہیں سوچا۔سمیع زین ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ہیں اور کئی ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا نائٹ آف دا چیمپئنز ایونٹ سعودی شہر جدہ آج رات ہوگا جس میں شرکت کیلئے سمیع زین سمیت کئی ریسلر سعودیہ میں موجود ہیں۔