تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد علی زیدی نے پہلا ٹوئٹ کر دیا
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما علی زیدی کا پارٹی چھوڑنے کے بعد پہلاٹوئٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پارٹی رہنماﺅں اور ارکان اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، ابتک 100 سے زائد رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
تحریک انصاف چھوڑنے والوں میں ،فواد چودھری، شیریں مزاری، عامر کیانی، خسرو بختیار، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ ، علی زیدی، مولوی محمود، عمران اسماعیل، ملیکہ بخاری اور دیگر شامل ہیں۔
گزشتہ روز خانیوال سے سابق ایم پی اے عمران پرویز نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی اور سیاست سے بھی بریک لینے کا اعلان کر دیااس کے علاوہ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے سابق معاون خصوصی احمد حسین شاہ نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے سابق رہنما علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں حضرت علیؓ کا قول شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ جو تم اپنے دل میں چھپاتے ہو، وہ تمہاری آنکھوں میں ظاہر ہوتا ہے!
جو تم اپنے دل میں چھپاتے ہو، وہ تمہاری آنکھوں میں ظاہر ہوتا ہے!
مولا علیٌ pic.twitter.com/gACddijoBM— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) May 31, 2023