خیبر پختونخواکے مختلف رہنماؤں کی جہانگیر ترین سے ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان جہانگیر ترین سے خیبر پختونخوا کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ہیں۔جیو نیوز کے مطابق جہانگیر ترین سے سابق رکن قومی اسمبلی جی جی جمال اور سابق رکن صوبائی اسمبلی زرگل خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جہانگیرترین نے اپنی پارٹی کے قیام کے حوالے سے مشاورتی عمل تیز کردیا۔ گزشتہ دو روز کے دوران جہانگیر ترین نے 20 کے قریب سیاسی رہنماؤں سےملاقاتیں کیں، اس کے علاوہ جہانگیر ترین سے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اوربلوچستان سے مختلف سیاسی شخصیات نے بھی رابطہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جہانگیر ترین نے لاہور میں 100 سے زائد سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں جن میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنما بھی شامل ہیں۔