برسوں انتظارکے بعد 4 بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں ایک ساتھ نام آگیا،خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا
رباط (قدرت روزنامہ) مراکش کی 4 بہنوں کی خوشی کا اُس وقت کوئی ٹھکانہ نہ رہا جب حج قرعہ اندازی میں چاروں کا نام ایک ساتھ نکل آیا، 60 سے زائد عمر والی چار بہنوں عائشہ، فاطمہ، حلیہ اور خدیجہ ایک ساتھ حج پر جانا چاہتی تھیں لیکن ہر سال کسی ایک کا نام قرعہ اندازی میں نکل آیا تو کوئی ایک محروم رہ جاتی تاہم اس سال برسوں کا انتظار اپنے انجام کو پہنچا اور چاروں بہنوں کو بالآخر بلاوا آگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس بار ان بہنوں نے یہ ترکیب لڑائی کہ قرعہ اندازی کے لیے لفافے میں چاروں نے اپنے اپنے نام کی پرچی ڈال دی۔ اتفاق سے یہ لفافہ قرعہ اندازی میں نکل آیا۔ جب لفافہ کھولا گیا تو اس میں چار ناموں کی پرچی تھی۔ پہلے تو اس عمل کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی سمجھا گیا لیکن جب ان چاروں بہنوں کا برسوں کا انتطار اور ایک ساتھ حج کرنے کا اشتیاق سامنے آیا تو منتظمین نے چاروں کو حج پر جانے کی اجازت دیدی۔
چاروں بہنیں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے اور یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔