عمان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا

عمان (قدرت روزنامہ) عمان میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آگیا۔ سلطنت عمان، سعودی عرب کیساتھ 28 جون کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔ بین الاقوامی جریدے خلیج ٹائمز کے مطابق سلطنت عمان نے اعلان کیا ہے کہ چاند نظر آ گیا ہے اور فلکیات کے مرکز کے مطابق عید الاضحی کا پہلا دن بدھ 28 جون کو ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ عرفہ کا دن جو اسلام میں مقدس ترین دن سمجھا جاتا ہے وہ 27 جون بروز منگل کو ہو گا۔ سعودی عرب میں عید الاضحی کا پہلا دن بدھ 28 جون کو منایا جائے گا۔ عید الاضحی کا اسلامی تہوار اللہ کے حکم پر اپنے بیٹے اسماعیل کو قربان کرنے کے لیے حضرت ابراہیم کی رضامندی کی یاد میں دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔
اس تہوار کے روز لاکھوں مسلمان مکہ مکرمہ میں ہوں گے – جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہے – حج کرنے کے لیے۔

عرفہ کے دن حجاج کوہ عرفات پر اسی جگہ نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں جہاں 14 صدیاں قبل حضرت محمد صلى الله عليه وسلم نے اپنا آخری خطبہ دیا تھا۔ دنیا بھر کے مسلمان اس دن روزہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ کووڈ-19 کی تمام پابندیوں سے پاک یہ پہلا حج ہے۔ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے کہا ہے کہ وبائی امراض کے خاتمے اور لاکھوں عازمین حج کی واپسی کے اعلان کے بعد رواں سال کے حج سیزن کا آپریشنل منصوبہ تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات بھی آج چاند نظر آنے کا اعلان کرے گا۔ عام طور پر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کچھ دوسرے خلیجی ممالک میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ ایک ہی دنوں میں منائی جاتی ہے۔