شہناز گِل کا پیار میں ملنے والے دھوکوں سے متعلق انکشاف
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی معروف اداکارہ شہناز گِل نے انکشاف کیا ہے کہ آج تک محبت میں سب اُنہیں چھوڑ کر گئے ہیں اُنہوں نے کسی کو دھوکا نہیں دیا ہے۔شہناز گِل المعروف بھارتی پنجاب کی کترینہ کیف نے حال ہی میں معروف اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو میں کام کیا ہے۔
یہ فنکار جوڑی آج کل اپنے گانے کی ریلیز سے قبل اس کی پروموشن میں مصروف انٹرویوز دے رہی ہے۔
View this post on Instagram
حالیہ انٹرویو میں اداکارہ شہناز گِل نے محبت میں ملنے والے دھوکے سے متعلق سوال کا جواب دیا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے آج کل محبت میں کسی کو دھوکا نہیں دیا ہے، سب نے اُنہیں دھوکا دیا ہے، جو جو گئے ہیں سب لڑکے اُنہیں چھوڑ کر گئے ہیں۔
شہناز گِل کا خود سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب انسان کو پتہ چل جائے کے سامنے والا ایک دو جگہ اور بھی محبت میں مبتلا ہے تو پھر انسان خود ہی پیچھے ہٹ جاتا ہے۔شہناز گِل کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح سے محبت میں توجہ نہ ملنے کے سبب پیچھے ضرور ہٹیں ہیں مگر کسی کو دھوکا نہیں دیا ہے۔