توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیا تھا۔