اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور ہو گئی . پاکستان کی قرارداد میں قرآن پاک کی بےحرمتی سمیت مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی ہے .
قرارداد میں قرآن پاک کی بےحرمتی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا گیا ہے . پاکستان کی جانب سے قرارداد میں ریاستوں پر مذہبی منافرت کی روک تھام کے لیے قوانین اپنانے پر بھی زور دیا گیا ہے .