سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر: ایم کیوایم کی جانب سے نام کا حتمی فیصلہ آج متوقع
کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نام کا حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اس ضمن میں آئندہ 2 روز میں درخواست جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے رعنا انصار اور علی خورشیدی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے لیے نام کا حتمی فیصلہ ہونے کا آج امکان ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے جی ڈی اے سے بھی معاملات پر حتمی مشاورت کیے جانے کا امکان ہے۔