تحریک انصاف نے مزید ممبرز کی بنیادی رکنیت معطل کردی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے مزید 6 ممبرز کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔پاکستان تحریک انصاف نے 6 اراکین کی بنیادی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے انکا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔ سلیم بریار۔ سید ذوالفقارعلی شاہ اورعثمان تراکائی کی بھی پارٹی سے بنیادی رکنیت معطل کی گئی۔
سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفیکشن میں اراکین کو چارج شیٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میڈیا کے مختلف فورمز پر آپ کی پریس کانفرنس کی گردش اور بڑے پیمانے پر نشریات دیکھی گئی کہ آپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ہے۔ آپ نے جان بوجھ کر پارٹی دفاتراور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ۔ لہذا آپ کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹس دیا جاتا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پارٹی کا نام ۔ عہدہ اوررکنیت کا کسی بھی طریقے سے استعمال کرنے سے گریز کریں ۔ خلاف ورزی کی صورت میں پارٹی آپ کے خلاف قانونی کارروائی کریگی۔