پرینیتی چوپڑا کے حاملہ ہونے کی افواہیں، جوڑے کی شادی سے متعلق نئی منصوبہ بندی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی معروف اداکارہ و گلوکارہ پرینیتی چوپڑا کے حاملہ ہونے کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور اُن کے منگیتر راگھو چڈھا نے اپنی شادی سے متعلق کی گئی منصوبہ بندی میں تبدیلی کی ہے، اب اس جوڑی کی شادی نہ ممبئی اور نہ ہی چندی گڑھ کے مقام پر ہوگی۔
بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ شادیز‘ کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا 13 مئی 2023ء کو ہونے والی اپنی منگنی کے بعد ایک شاندار شادی اور استقبالیہ کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کر رہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑی کے قریبی ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اِن کے ولیمے کے لیے دو تقریبات کا انعقاد کیا جانا تھا۔
اس جوڑی کے ولیمے کے لیے ممبئی میں تقریب طے پائی تھی جس میں پرینیتی کے دوستوں اور فلمی برادری کے لوگوں کو مدعو کیا جانا تھا جبکہ دوسرا راگھو کے خاندان اور دوستوں کے لیے چندی گڑھ میں ہونا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑی کی جانب سے اب شادی اکتوبر 2023 میں کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔
اب یہ جوڑی ممبئی اور چندی گڑھ کے بجائے راجستھان میں ایک پرتعیش تقریب کے دوران شادی کے بندھن میں بندھنے پر غور کر رہی ہے جبکہ اِن کا ولیمہ لیلا ایمبیئنس گروگرام ہوٹل میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی سال شادی اور شادی کے مقامات کی تبدیلی کی وجہ پرینیتی چوپڑا کے حاملہ ہو جانے سے متعلق پھیلی افواہوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 جولائی 2023ء کو پرینیتی چوپڑا کو ہندوجا اسپتال کے باہر دیکھا گیا جس کے بعد اِن کی وائرل ہونے والی ویڈیوز سے متعلق متعدد حلقوں کا کہنا تھا کہ پرینیتی چوپڑا حمل سے ہیں اور وہ اس بات کو چھپانے کے لیے میڈیا سے بچنے کے لیے اپنا چہرہ چھپا رہی تھیں۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی جانب سے ابھی تک اپنی شادی کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم مبینہ طور پر یہ اکتوبر 2023ء میں طے پائی ہے۔