بلوچستان

کوئٹہ کے تمام برساتی نالوں پر قائم تجاوزات اور قبضوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ شہر کے تمام برساتی نالوں پر قائم تجاوزات اور قبضوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں چار کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔جس میں ضلعی انتظامیہ،پولیس،ایف سی،میٹرولولٹین کارپوریشن اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ شامل ہونگے جو کہ مون سون کی بارشوں سے قبل تمام برساتی نالوں کا سروے کرکے رپورٹ جمع کریں گی جس کے فوری بعد کارروائی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی زیر صدارت مون سون کی بارشوں کی پیشگی تیاریوں اور برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس میں ہوا
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کوئٹہ محترمہ نثائ ماجبین، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطائالمنعم،اسٹنٹ کمشنر کوئٹہ صدر چوہدری ارسلان، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سریاب نثاراحمد لانگو، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کچلاک، ایکسیین میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اشفاق احمد، چیف ایگزیکٹو ایریگیشن قربان، ایکسیین ایریگیشن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کے علا¶ہ تمام تحصیلداران اور دیگر افسران بھی موجود تھے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کوئٹہ شہر کے تمام برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا جس میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محکمہ ایریگیشن، ضلعی انتظامیہ اور فورسز مشترکہ طور پر کارروائیاں کریں گی پہلے مرحلے میں تمام برساتی نالوں کا سروے کرکے رپورٹ جمع کیا جائے گا۔جس کےبعد تجاوزات جس میں دکانیں، گھر اور واش رومز شامل ہیں کو مسمار کر کے برساتی پانی کا راستہ صاف کیا جائے گا
اجلاس میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں چار ٹیمیں تشکیل دینے کا بھی فیصلہ بھی ہوا۔جو کہ مشترکہ طور پر کام کرے گی اس کے علاوہ پولیس اور ایف سی ایمرجنسی کی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کی مدد اور آپریشن میں ساتھ دیگی۔ اجلاس میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کے تمام بڑے نالوں کا سروے اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ ریونیو ریکارڈ کو بھی چیک کر لیں تاکہ قبضہ مافیا کے خلاف مثبت کاروائی عمل میں لائی جاسکے کوئٹہ شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جوکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بھی دیگر اداروں کی مدد اور رہنمائی کرے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داری ہیں
مون سون کی متوقع شدید بارشوں کی پیش نظرتمام متعلقہ ادارے اپنی تیاریاں حتمی شکل دیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشن منظم اور بہترین طریقے سے سر انجام دے کر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے برساتی نالوں پر تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کوئٹہ میں مون سون کی متوقع شدید بارشوں کی وجہ سے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں اور وہ انسانی وسائل، تربیت اور مشنری کو منظم انداز میں استعمال کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو ہدایت دی کہ شہر کے بڑے برساتی نالوں کی صفائی جلد از جلد کروائی جائیں اس کے علاوہ انکروچمنٹ سیل کو مکمل طور پر فعال کرکے تجاوزات کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نالوں پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ برساتی پانی بغیر رکاوٹ کے گزر سکے۔

متعلقہ خبریں