پشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکا،متعدد زخمی
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا
پشاور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں سیکورٹی فورسز کے گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ امدای ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں8 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں، بعد میں حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔
خیال رہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ صوبے بھر میں مختلف دہشت گرد حملوں میں اب تک سال 144 پولیس اہلکارشہید ہوئے ہیں۔