بلوچستان

وڈھ میں فریقین بلوچ قوم کو آپس میں دست و گریباں ہونے سے بچائیں، نوابزادہ جمیل بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) شہید نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے وڈھ کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین سے میری ہمدردانہ درخواست ہے کہ وہ بلوچ قوم کو آپس میں دست و گریبان کرکے اپنے مفاد کے لئے کی جانے والی چالوں کو سمجھتے ہوئے اس انتہاتک پہنچنے والے حالات پر قابو پاتے ہوئے حالات کو مزید بگڑنے سے بچائیں “آن لائن”سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحیثیت بلوچ میری وڈھ میں حالات کی کشیدگی اور اس سے عام لوگوں اور بلوچوں کو پہنچنے والے نقصان سے بچانے کے لئے دونوں فریقین کے اعلی حکام سے ہمدردانہ درخواست ہے کہ وہ حالات کو اس نہج تک نہ لے جائیں جس سے قوم کا خون بہے
کیونکہ گزشتہ 75 سالوں سے دشمن ایسی چالیں چلتے ہوئے ہمیں آپس میں دست و گریبان کرکے اپنا مقصد حاصل کر رہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ہم دشمن کی چالوں کو سمجھتے ہوئے آپس میں دست و گریبان ہونے کی بجائے جو بھی تحفظات ہیں انہیں مل بیٹھ کر قبائلی و قانونی طریقے سے حل کریں تاکہ علاقے میں کشیدگی نہ بڑھے اور بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع نہ ہوں پہلے ہی قبائلی تنازعات اور اس طرح کے حالات نے علاقے میں خون خرابہ پیدا کرکے خوف کی فضابرقرار رکھی ہے اور دشمن نے ہمیشہ اپنا فائدہ دیکھا ہے اور ہمیں آپس میں لڑا کر ہمیں کمزور کرکے اپنے گھنانے مقاصد کو حاصل کیا ہے
میری دونوں فریقین سے بحیثیت بلوچ اپیل ہے کہ وہ مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں اور حالات کو اس نہج تک نہ لے جائیں کہ دونوں طرف سے ناحق خون بہے انہوں نے کہا کہ پہلے ہی بلوچستان جیسے قبائلی صوبے میں قبائلی تنازعات کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ انسانی جانیں موت کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں اور لاکھوںکی تعداد میں لوگ ان تنازعات کی وجہ سے اپنے علاقوں کاروبار کو چھوڑ کر نقل مکانی کرکے مختلف علاقوں اور مقامات پر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور اس حالات میں بلوچستان اس طرح کے مزید قبائلی تنازعات کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لئے ہمیں قبائلی تنازعات کے پھیلا کو روکنے کے لئے ہمیں دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں