نفرت انگیز حکومت کا دور خاتمے کے قریب ہے، حماد اظہر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ نفرت انگیز حکومت کا دور خاتمے کے قریب ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے 16 مہینوں میں جو لوٹ مار ہوئی وہ بھی بے مثال تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ نفرت انگیز حکومت کا دور خاتمے کے قریب ہے، یہ سیاسی انجینئرنگ کے بدصورت آلہ کاروں کے خاتمے کا دور ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اس حکومت نے معیشت اور جمہوریت کی تباہی کی صدارت کی۔