پنجاب

سڑک کی تعمیر میں رشوت وصولی، پرویز الہی کیخلاف انکا دوست وعدہ معاف گواہ بن گیا


گجرات(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، ان کا برسوں پرانا دوست افگن فاروق ان کے خلاف کرپشن کیس میں وعدہ معاف گواہ بن گیا۔ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الہٰی کے دوست افگن فاروق نے ان کے خلاف اینٹی کرپشن حکام کو بیان بھی قلم بند کرادیا ہے، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرانی جی ٹی روڈ سے لکھنووال تک 29 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر میں پرویز الہٰی کو بھاری رشوت دی گئی۔
ذرائع کے مطابق افگن فاروق نے بیان میں کہا ہے کہ دو ارب کے منصوبے میں ٹھیکے دار نے 25 کروڑ روپے دئیے، 5 کروڑ پہلے اور 20 کروڑ بل کلئیر ہونے پر دینے کا وعدہ کیا، منصوبے کے ٹھیکے پر 2022ء میں میرے سامنے چودھری صاحب کو 5 کروڑ دیئے گئے، 5 کروڑ روپے یوریا کھاد کے سفید توڑوں میں ایک ایک کروڑ کے پانچ پیکٹوں میں رقم ادا ہوئی، پرویز الہیٰ نے رقم پیکٹوں سے نکال کراپنے سامنے گنوائی۔
یہ بھی پڑھیں : مونس الہی پر (ق) لیگ کے امیدوار فاروق افگن پر دھمکی اور فائرنگ کا مقدمہ درج
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق یہ مقدمہ اپریل میں ریڈ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالوقار کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں پرویز الہٰی سمیت پرسنل سیکریٹری مونس الہیٰ، سہیل اعوان، ٹھیکے دار حاجی طارق سمیت سرکاری افسران کو نامزد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں